Official Website

8

شمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل کا تجربہ
ویب ڈیسک 4 گھنٹے

پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ ہائپرسونک میزائل 700 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ہائپرسونک میزائل کا دوسرا تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایک بیان میں ملک کودفاع کومزید بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے چند دن میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ سال بھی میزائل کے متعدد تجربات کئے تھے۔شمالی کوریا کے جنوبی کوریا اورامریکا کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکارہیں۔