Official Website

ملک میں کورونا سے مزید 6 اموات؛ 1293نئے کیسز رپورٹ

10

اسلام آباد:
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔