Official Website

ایتھوپیا کے پناہ گزین کیمپ پر میزائل حملے میں بچوں سمیت 3 افراد ہلاک

43

ادیس ابابا:
ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی کے پناہ گزین کیمپ میں فضائی حملے کے دوران میزائل گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی میں مسلح باغیوں اور حکومتی افواج کے درمیان خون ریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک فضائی حملے میں پناہ گزین کیمپ پر میزائل گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جن کا تعلق پروسی ملک اریٹیریا سے تھا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں اریٹیریا کی فوج نے ایتھوپیا کی فوج کے ساتھ مل کر حکومت مخالف تیگرائی کے باغیوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔

جس پر تیگرائی باغیوں نے انتقاماً ایتھوپیا میں اریٹیریا کے پناہ گزینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی کیں۔ زیادہ تر جنگی جرائم شیمیلبا اور ہٹساٹس کے کیمپوں میں ہوئے۔

تاہم تازہ فضائی کارروائی کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ایتھوپیائی فوج نے کی یا تیگرائی باغیوں نے اریٹیریا کے پناہ گزینوں سے انتقام لیا ہے۔