Official Website

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد کمی ریکارڈ

84

کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالرز کمی کے بعد 1801 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 26 ہزار 150 روپے (126,150روپے) اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 8 ہزار 153 روپے ( 108,153روپے) ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 1460روپے اور 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔