Official Website

مورنے ساتھی کے مرنے کے بعد بھی ساتھ نہ چھوڑا، ویڈیو وائرل

137

نئی دہلی:
بھارت میں ایک مور کے اپنے مردہ ساتھی کے ساتھ ساتھ جانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کودکھی کردیا۔

بھارتی ریاست راجھستان میں ایک مردہ مور کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دوافراد ایک چادرمیں مردہ مورکولے کرجارہے ہیں جبکہ مورکا ساتھی ان کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے۔

مورکی اپنے مردہ ساتھی کے لئے محبت اوردکھ کے جذبات نے سب کوحیران کردیا۔ سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے مورکے لئے دکھ کا اظہارکیا۔

مقامی محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مورطویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھی تھے۔