Official Website

جسے کتا سمجھے تھے وہ بلی نکلی

15

ریو ڈی جنیرو:
برازیل میں ایک جوڑا اس وقت حیران رہ گیا جب ان پرانکشاف ہوا کہ جسے وہ کتا سمجھ رہے تھے وہ دراصل بلی تھی۔

ریو ڈی جینرو میں ایک گھرکی بالکونی میں کھڑے جوڑے کو پڑوسیوں کی چھت پرایک کتے کا منہ دکھائی دیا۔ ابھی وہ یہ سمجھنے کی کوشش کررہے تھے کہ کتا کہیں چھت پرپھنس تو نہیں گیا کہ کتے نے حرکت کی اوراس کے ساتھ ہی یہ انکشاف ہواکہ جسے وہ کتا سمجھ رہے تھے وہ درحقیقت ایک بلی تھی۔

سفید کھال پرکالے دھبوں والی بلی دورسے دیکھنے میں بالکل کتا معلوم ہورہی تھی۔ ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگی۔ ویڈیو دیکھنے والوں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ بھی ویڈیو دیکھ کربلی کوکتا ہی سمجھے تھے۔