Official Website

مری میں ریسکیو آپریشن جاری

38

مری میں ریسکیو آپریشن جاری ہے
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے بروقت اقدامات کی وجہ سے امدادی کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور صورتحال بہتر ہو رہی ہے
کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی مری میں موجود ہیں ہے اور تمام تر امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں

مری میں شدید برف باری مری اور ہنگامی موسمی صورتحال کے حوالے سے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے 24/7 کنٹرول روم قائم کردیا گیا-
مری میں سیاحوں کی انٹری روک دی گئی تھی-
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی خود مری میں موجود تھے اور تمام امداث کاروائیوں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے
اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں بھی سیاحوں کی سہولت اور مدد کے لئے مری میں موجود ہیں
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق مری اور ملحقہ علاقوں میں تمام ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور
سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔