Official Website

مری ایکسپریس وے کلئیر کردی گئی،فواد چوہدری

35

اسلام آباد:
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے مری ایکسپریس وے کلئیرکردی گئی ہے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ کمشنرمری کے مطابق انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے اور سینکڑوں گاڑیوں کو مری سے واپس کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باڑیاں اور گلڈنہ کے علاقوں میں مشکلات زیادہ ہیں۔ بجلی کرترسیل میں جہاں خرابی ہوئی اسے ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے۔ صورتحال میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے۔