
اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی مشترکہ کارروائی۔
ٹی چوک، روات کے قریب دورانِ تلاشی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔
16 کلوگرام چرس اور ایک کلوگرام افیون سوزوکی بولان گاڑی کی سیٹوں میں چھپائی گئی تھی۔
دورانِ کارروائی قیصر نذیر اور حماز امداد نامی دو ملزمان گرفتار۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مزید منشیات کے بارے میں بھی انکشاف کیا۔
ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف نے نیو ویسٹریج، راولپنڈی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران مذکورہ گھر سے مزید 16 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔
دونوں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 32 کلوگرام چرس اور ایک کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔
گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔