
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے
سال2022-23میں ارشد مجیدملک 1484 ووٹ لے کر آئندہ سال کے لئے بار کے صدر اورملک مبشر رفاق1109 ووٹ لے کربار کے سیکریٹری منتخب ہو گئے چیئر مین الیکشن بورڈ تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اجمل رضا بھٹی، راجہ ظہیر الدین بابر،ملک سعید اختر اعوان اور فہیم احمد چوہدری پر مشتمل الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مظابق کل 4369 رجسٹرڈ مردوخواتین وکلا میں سے 2515 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اس طرح صدارت کی نشست پرون ٹو ون مقابلے کے بعدملک ارشد مجید1484 ووٹ لے کر پہلے اور ان کے مدمقابل سردار طارق1004ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے کامیاب ہونے والے ارشد مجید ملک کا تعلق سابق جسٹس وسابق سیکریٹری قانون منصور علی خان کے چیمبر سے ہے جبکہ ارشد مجیدمختلف لا کالجوں میں تدریسی فرائض انجام دینے کے ساتھ کارپوریٹ اور دیوانی مقدمات کے ماہر وکیل تصور کئے جاتے ہیں سیکریٹری کی نشست پر4امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعدملک مبشر رفاق1109ووٹ لے کر پہلے اور محمد آصف خان جدون798ووٹ لے کر دوسرے نمبر،محمد شاہد 343ووٹ لے کر تیسرے اور امتیاز علی 131ووٹ لے کر چوتھے پر رہے کامیاب امیدوارملک مبشر رفاق کا تعلق سابق صدر ہائی کورٹ بارملک وحید انجم کے چیمبرسے ہے،نائب صدر کی نشست پر3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعدآنسہ مہناز ستی1152ووٹ لے کر پہلے رانا عبدالقیوم 1075ووٹ لے کر دوسرے اوراصغر گوندل 158ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر5امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد محمد شعیب 731ووٹ لے کر پہلے،راجہ قیصر پرویز ستی612ووٹ لے کر دوسرے،اویس راجہ 424 ووٹ لے کر تیسرے، سردار شجاعت علی311ووٹ لے کرچوتھے اورقاضی غنی الرحمان 243ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر رہے یاد رہے کہ فنانس سیکریٹری کی نشست پر خالد محمود، لائبریری سیکریٹری کی نشست پر حاجی غلام یاسین اعوان اور آڈیٹر کی نشست پر سنبل عمانوائیل پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں گزشتہ رات نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے انہیں کاندھوں پر اٹھا لیا اور کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں اسی طرح مجلس عاملہ کی10 نشستوں پر چوہدری محمد خوشحال،ذیشان فاروق،ریحانہ گل اعوان،زاہد الاسلام، سعد علی، سلیم رضا، ثمن شاہین، سید علی طیب، محمد جہانگیر، محمد رضوان، محمد عباس اعوان اور وقار احمدپر مشتمل 12امیدواروں کے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان آج (بروزاتوار) کیا جائے گا ادھرتحصیل بار ایسوسی ایشن گوجرخان کی الیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق 100 فیصد پولنگ کے نتیجے میں احمد بلال ناصری 163 ووٹ لے کر آئندہ سال کے لئے بار کے صدر منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل عمر فاروق طالب نے 108 ووٹ حاصل کئے جنرل سیکریٹری کی نشست پر مرزا شہزاد منیر 141 ووٹ لے کر پہلے جبکہ نایاب خاور 129 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے نائب صدر کی نشست پر محمد اکرم اود ان کے مدمقابل راجہ محمد وقاص نے 135/135 ووٹ حاصل کئے اس طرح نائب صدر کی نشست پر دونوں امیدوار برابر رہے اسی طرح تحصیل بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے نتائج کے مطابق پول ہونے والے 73 ووٹوں میں سے صدر کی نشست پر شکیل احمد قریشی 37 ووٹ لے کر آئندہ سال کے لئے بار کے صدر منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل محمد اعجازِ عباسی نے 36 ووٹ حاصل کئے سیکریٹری کی نشست پر سردار صغیر احمد 39 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل راجہ فیصل نذیر نے 33 ووٹ حاصل کئے،نائب صدر کی نشست پر عمران خان جنجوعہ 40 ووٹ لے کر پہلے اور سرفراز احمد قریشی 32 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ملک عمیر منصور 41 ووٹ لے کر پہلے اور چوہدری مسعود الرحمن 32 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔