Official Website

کیا ہمایوں سعید نیٹ فلکس کے ’دی کراؤن‘ کی کاسٹ میں شامل ہو رہے ہیں؟

16

لاہور:
ایسا لگتا ہے کہ قیاس آرائیوں کا سلسلہ اداکار ہمایوں سعید کی تصدیق کے ساتھ تھمنے والا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کی پڑوڈکیشن ’دی کراؤن‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

اگرچہ ہمایوں سعید نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ان کی جانب سے باقاعدہ کسی سوشل پلٹ فارم پر اعلان بھی نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر ان خبروں کی گونج بڑھتی جارہی ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہمایوں سعید پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔

اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی حسن زیدی نے پہلی ٹوئٹ کی کہ ’بڑی بریکنگ: اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ’دی کراؤن‘ میں ہمارے اپنے ہمایوں سعید بھی ہوں گے‘۔