Official Website

صرف 30 سیکنڈ میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون

16

بیجنگ:
وی وو کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا اسمارٹ فون بنایا ہے جس کی کیسنگ دھوپ پڑنے پر صرف 30 سیکنڈ میں رنگ بدل سکتی ہے۔

حال ہی میں وی وو نے وی 23 اور وی 23 پرو کے مرکزی فون جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو دھوپ پڑنے پر سینکڈوں میں رنگ بدل سکتے ہیں۔

اسے انہوں نے سن شائن گولڈ ماڈل کا نام دیا ہے اور سورج کی روشنی میں فون کا رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے یعنی نیلے سے پیلا ہوسکتا ہے۔ تاہم اسے واضح طور پر بیک کیسنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس پر دو سال کی مسلسل محنت کی گئی ہے۔ لیکن فی الحال دھوپ میں رکھنے پر یہ صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہی رنگ اختیار کرسکتا ہے جو نیلگوں مائل سبز رنگت ہے۔

عام حالت میں کسینگ کا رنگ زردی مائل سنہرا ہے۔ لیکن رنگ بدلنے والی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فون میں دیگر شاندار فیچر بھی موجود ہیں۔