Official Website

سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں نمایاں اہمیت ہے، آرمی چیف

9

راولپنڈی:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پر بات چیت، دفاعی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں نمایاں اہمیت ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے منظم امدادی کوششوں کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن اور مصالحتی کوششوں کی خصوصی اہمیت ہے۔

سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اعتراف کیا۔ میجر جنرل طلال عبداللہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ملٹری ایڈوائزر نے افغان صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔