Official Website

پنجاب میں متنازع ترین افسروں کو تعینات کیا جا رہا ہے: چودھری پرویز الہٰی

9

لاہور:  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے درمیان مشاورتی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس، ایڈووکیٹ عامر سعید راں اور ایڈووکیٹ امداد حسین چانڈیو بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران موجودہ ملکی صورت حال سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب میں نگران سیٹ اپ میں بڑے پیمانے پر بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی مذمت کی گئی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے شفاف الیکشن کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے، پنجاب میں متنازع ترین افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مخالف شہرت رکھنے والے آفیسرز کو اہم عہدوں ہر تعینات کیا جا رہا ہے، عمران خان کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑا ہے۔