Official Website

صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

77

اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

وائس آف پاکستان
کے مطابق 6 جنوری کو صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں گزشتہ چار پانچ روز سے گلے میں سوزش اور دو راتوں سے ہلکے بخار کی شکایت تھی، ان دو کے علاوہ کوئی علامت نہیں تھی، ڈاکٹر کی تجویز پر جب کورونا ٹیسٹ کروایا تو اُس کی رپورٹ مثبت آئی۔

صدر پاکستان نے ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ ان کو کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے کووڈ 19 کے اومیکرون ورژن کے اثر سے باہر آگیا ہوں۔

صدر پاکستان نے کہا کہ قرنطینہ کے دوران میں نے ای آفس کے ذریعے کام جاری رکھا، اور جسمانی میل جول کے علاوہ دفتری کام کی پوری ذمہ داری انجام دی، اس دوران میں علیحدہ تھا اور ایک تیز پڑھنے والا بھی ہوں، تو میں نے دو بہترین کتابیں بھی مکمل پڑھ لیں۔