Official Website

ڈھائی سالہ بچے کے اغوا میں ملوث اسٹیج اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

6

ملتان: ملتان پولیس نے ڈھائی سالہ بچے کے اغوا میں ملوث اسٹیج اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے کڑی جمداں میں موٹرسائیکل سوار ڈھائی سالہ بچے نقیب اللہ کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔

والدین نے بچے کے اغوا سے متعلق تھانے دہلی گیٹ میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے فوری اقدامات کیے اور شواہد کی روشنی میں اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے بچے کو بازیاب کرایا گیا۔

پولیس نے بچے کو بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کیا جبکہ اداکارہ کی نشاندہی پر شوہر سمیت مزید تین ملزمان کو بھی حراست میں لیا۔ پولیس حکام کے مطابق اغوا کاروں نے بچہ اسٹیج اداکارہ کے حوالے کر کے والدین سے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

پولیس نے اداکارہ، شوہر اور اُن کے دو ساتھیوں کے خلاف اغوا کی دفعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔