
پشاور: پولیس نے اسلامیہ کالج پشاور میں لیکچرار بشیراحمد کو قتل کرنے والے ملزم سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم شیرمحمد کو کرک سے گرفتار کیا گیا اور پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پشاور پولیس کی ٹیم کرک گئی تھی۔
لیکچرار اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان 19 فروری کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ سیکورٹی گارڈ شیر محمد کی فائرنگ سے لیکچرار بشیراحمد موقع پر جاں بحق ہوا تھا۔