Official Website

وزیراعظم منی بجٹ کی منظوری کے سوال پر مسکرادیے

76

اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان نے منی بجٹ کی منظوری سے متعلق صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور صرف مسکرادینے پر اکتفا کیا۔

قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کےلیے اجلاس جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت تحریک انصاف کو منی بجٹ کی منظوری کے معاملے میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف حکومت کو اپنی عددی اکثریت پر بھروسہ ہے۔

وزیراعظم اجلاس میں شرکت کےلیے پارلیمنٹ پہنچے تو صحافی نے پوچھا کہ وزیراعظم صاحب کیا منی بجٹ پاس ہو جائے گا؟۔ عمران خان سوال کا جواب دینے کے بجائے مسکرا کر چل دیے۔