Official Website

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہوگئی

11

کراچی:
درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان دیکھی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہوگئی۔

کاروباری دورانیے میں ڈالر کے انٹر بینک ریٹ ایک موقع پر بڑھ کر 176.50 روپے کی سطح تک پہنچ گئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15 پیسے کے اضافے سے 176.38 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 178.50 روپے پر بند ہوئی۔