Official Website

حکومت نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

2

اسلام آباد:
حکومت نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

وائس آف پاکستان
کے مطابق نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، اور اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی، جب کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔