Official Website

افغانستان سے پاکستان اسمگل کی جانے والی نیٹو اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی

7

پشاور: افغانستان سے پاکستان اسمگل ہونے والے نیٹو کے اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی۔

پشاورمیں کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسمگل ہونے والے نیٹواسلحے کی کھیپ پکڑ لی۔

کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی میں نیٹو،امریکی اورایساف فورسز کے زیراستعمال اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ قبضے میں لیا گیا اسلحہ استعمال شدہ ہے۔
کسٹمز حکام کا مزید کہنا تھا کہ پکڑا گیا اسلحہ ممکنہ طورپر افغانستان میں سرینڈرکرنے والے افراد کا ہوسکتا ہے۔