Official Website

سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی باغ ابن قاسم کیس میں ضمانت منظور

104

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی باغ ابن قاسم کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

باغ ابن قاسم کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے نیب ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ عدالت نے لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت دس لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ عدالت نے لیاقت قائم خانی کا پاسپورٹ ضبط اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا کہ لیاقت قائم خانی کے شریک ملزمان ٹرائل بروقت مکمل نہ ہونے پر ضمانت لے چکے، ٹرائل مکمل نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن کے ذمہ دار لیاقات قائم خانی نہیں ، نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت لیاقات قائم خانی کی درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے۔