Official Website

رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونےجا رہاہے : شیخ رشید

7

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونےجا رہاہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرحلہ وار ٹوئٹس میں موجودہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے ، وزیرخارجہ کوجانا چاہیےتھا، بلی تھیلےسےباہرآگئی ہے ، دیوالیہ ریاست کوکیا اور یہ کہتےہیں سیاست داؤپرلگادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اورعوام کو حکومت نےتباہ و بربادکردیاہے، عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔

شیخ رشید نے ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے، 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی ، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے، اسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کےسامنےرکھاجائے، بھوکےمرجائیں گے لیکن قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس حکومت کے ریلیف دینےکا نام دراصل عوام کوتکلیف دیناہے، آپ سات سمندرپارخیرات کےلیےجارہےہیں اورتبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے۔