Official Website

13 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، قاتل سگا چچا نکلا

8

راولپنڈی: صادق آباد کے علاقے میں 2 ماہ قبل 13 سالہ لڑکی کو اس کے سگے چچا نے قتل کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں 2 ماہ قبل قتل ہونے والی 13 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے سگے چچا نے قتل کیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جب کہ اس سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں مقتولہ کے چچا ملزم عطاء اللہ نے انکشاف کیا کہ مقتولہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی، جب کہ کم عمری میں لڑکی کا رشتہ چچا زاد ( بھتیجے) کے ساتھ طے پایا تھا، مقتولہ کی بےجا ضد اور گھر سے بھاگ جانے کے ڈر کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔