Official Website

ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ

33

اسلام آباد:
ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ ہوا۔
ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ ہوا ہے، اور ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دیگر شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد، گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90، میرپور میں 2.17 فیصد، اسلام آباد میں 6.95 فیصد، راولپنڈی میں 9.94 فیصد، لاہور میں 8.50 فیصد، کوئٹہ میں 0.95 فیصد، پشاور میں 5.43، ایبٹ آباد 2.36 فیصد، بنوں میں 1.01، مردان 0.71 فیصد، جب کہ گوجرانوالہ،ملتان، اسکردو اور دیامر میں یومیہ شرح صفر ریکارڈ ہوئی۔