
اسلام آباد:
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں تین روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی۔
Petrol notification 15-01-2022
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تین روپے بڑھائے گئے ہیں جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 62 پیسے کا ہوگیا۔ اسی طرح مٹی کا تیل بھی تین روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل تین روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 114 روپے 54 پیسے کا ہوگیا۔