Official Website

محکمہ صحت سندھ کا اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ

30

کراچی:
محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وائس آف پاکستان
کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالےسے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع کے اسکولوں سے 100 سیمپل اکھٹے کئے جائیں گے، اور کورونا کے کہ سیمپل ڈاؤ اسپتال کی کورونا لیب میں بھیجے جائیں گے، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ ٹیسٹس کے نتائج سے ٹاسک فورس کو آگاہ کرے گا، اور ان نتائج کی بنیاد پر کورونا ٹاسک فورس اسکولز بند یا کُھلے رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔