Official Website

واٹس ایپ میسج ری ایکشن فیچر متعارف

67

سان فرانسسكو:
پیغام رسانی کی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کے میسج ری ایکشن فیچر کا طریقۂ استعمال سامنے آگیا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا (فیس بک) کی زیرملکیت موبائل اپیلیکیشن نے میسج ری ایکشن فیچر پر اگست میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس فیچر کو آئی او ایس صارفین کے لیے آزمائشی طور پر پیش کردیا گیا ہے۔

فیچر کے استعمال کا طریقہ

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس صارفین کو میسج سیٹنگز میں جاکر نوٹی فکیشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد اُن کے سامنے میسج ری ایکشن فیچر کا آپشن سامنے آجائے گا۔