Official Website

حکومت کا برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی واپسی کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ

34

اسلام آباد:
وفاقی کابینہ کی تشکیل دی گئی خصوصی وزارتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ مجرمان کی واپسی کے معاہدے کو بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیا جائے گا۔

وائس آف پاکستان
کے مطابق وزارت داخلہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی واپسی کے معاہدے سے متعلق وفاقی کابینہ کی تشکیل دی گئی خصوصی وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اور اس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر، سیکرٹری وزارت قانون اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔