Official Website

بالاکوٹ میں گاڑی کھائی میں جاگری، 2 خواتین جاں بحق

106

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کے گھنول نامی گاؤں میں ایک گاڑی کھائی میں جاگری جس میں اب تک 2 خواتین کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

وائس آف پاکستان
کے مطابق سیاحتی گاڑی میں موجود افراد کی تعداد 7 تھی۔ مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سیاحوں کے پاس سے شناختی کارڈ ملا ہے جس میں ٹیکسلا درج ہے۔

تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں اندھیرے کے باعث شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔