Official Website

50

لاہور:
پی ایس ایل فرنچائز لاہورقلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہےکہ کپتانی کا اضافی پریشر نہیں ، بولنگ کے بعد بطور کپتان بھی کوشش ہوگی کہ ٹیم کی بہتری کے لیے اچھے فیصلے کروں۔

لاہور میں اسپانسر کے ساتھ معاہدے کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتےہوئے نوجوان پیسر نے کہا کہ میدان میں ضرورت پڑنےپر فیصلہ سازی میں محمد حفیظ،سہیل اختر اور دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد بھی لوں گا ، ہم سب کا مقصد لاہور قلندرز کو اس بار چیمپئن بنوانا ہے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کپتان بناکر ان کی عزت افزائی کی ہےاور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اس اعتماد پر پورا اتریں اور ٹیم کو بہتر انداز میں لڑائیں۔

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف اور ان جیسے دوسرے نوجوان کھلاڑی ہمارا اصل منافع ہیں،ہمارا مقصد اس پلیٹ فارم سے ایسا ٹیلنٹ تیار کرنا ہے جو آگے چل کر پاکستان کی نمائندگی کرسکے،رمیز راجہ کے آنےسے اب حالات بہتری کی طرف جارہےہیں، پاکستانی ٹیم کی اچھی پرفارمنس سے پی ایس ایل کو بھی فائدہ ہورہاہے۔

انہوں نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بناکر نوجوان ٹیلنٹ کی قدر کی گئی ہے، یقین ہےکہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم دل جیتنے کے ساتھ ٹرافی بھی جیتے گی۔

عاطف رانا کے مطابق کوویڈ کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں لیکن امید ہے کہ پی سی ایل کے میچزلاہور میں بھی ضرور ہوں گے، لاہور کے تماشائیوں کے سامنے کھیلنے اور پرفارم کرنےکا اپنا ہی مزہ ہے۔