Official Website

کراچی میں کورونا بے قابو؛ مثبت کیسز کی شرح 38.79 فیصد تک پہنچ گئی

43

اسلام آباد:
کراچی میں کورونا وباء بے قابو ہوگئی جس سے مثبت کیسز کی شرح 38.79 فیصد تک پہنچ گئی۔

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 38.79 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 253 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5034 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔