Official Website

لاہورمیں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

71

تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

لاہور میں تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد نعیم نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو رنگ روڈ کھیتوں میں پھینک دیا تھا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی نعش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، مقتولہ کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔