Official Website

کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست

56

کراچی کے شہریوں کےلیے اچھی خبر ہے کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست دائرکردی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی جو دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواست پر2 فروری کوسماعت کرےگا اور منظوری کی صورت میں صارفین کو2 ارب 10 کروڑروپے کا ریلیف ملےگا۔