
کوئٹہ کے علاقے سریاب کے گاہی خان چوک پر دو گروہوں میں معمولی تلخ کلامی پر ہونے والی فائرنگ سے چار بھائیوں سمیت پانچ افرادجاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او کیچی بیگ قادر قمبرانی نے بتایا کہ سریاب کے علاقے گاہی خان چوک کے قریب محلے میں تعمیراتی کام کے دوران دو ہمسایوں میں جھگڑا ہوا جو مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔
اس دوران ہونے والی فائر نگ سے چار بھائی غلام فاروق ،محمد دین ،محمد حنیف، نصراللہ اور ذوالفقار نامی نوجوان جاں بحق ہوئے۔
فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 14 افراد بھی زخمی ہوئے ۔
رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تصادم کو بڑھنے سے روک دیا۔