Official Website

کراچی میں ایک بار پھر ٹھنڈ بڑھ گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا

38

کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد درجہ حرارت ایک بار پھر سنگل ڈیجٹ میں آگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے اور جنوب مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔