Official Website

مری میں برفانی تودے گرنے سے نظام زندگی مفلوج، نتھیا گلی سے مری جانیوالی سڑکیں بند

73

مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف پڑنے کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

تین مقامات پر برفانی تودے گرنے سے نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی سیاحوں کو  بھی فوری طور پر نقل و حمل سے روک دیا گیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہری سخت ٹھنڈ اور مسلسل برف پڑنے سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

لاہور اور پشاور میں بھی بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں  سردی کی لہر جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔