Official Website

چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ کے بیٹرے میں شمولیت

108

کراچی: چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے بیٹرے میں شامل ہوگیا۔ پروقار تقریب میں صدر مملکت عارف علوی اور نیو ل چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے شرکت کی۔

پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کے لئے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلا جہاز ہے۔ یہ تکنیکی طور پر جدید صلاحیتوں کا حامل پلیٹ فارم ہے، جس میں سطح آب، فضا اور زیر مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ پی این ایس طغرل جدید کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وار فئیر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے بھی لیس ہے۔ پی این ایس طغرل کی شمولیت سے پاکستان کا بحری دفاع مزید موثر ہوا ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے، دونوں ممالک کی دوستی مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔