Official Website

حکومت نے انکوائری کمیشن کو تحقیق کیلئے مبینہ لیکس آڈیوز فراہم کردیں

27

اسلام آباد: آڈیولیکس کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو تحقیق کیلئے مبینہ آڈیوز فراہم کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کمیشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 8 آڈیوز کمیشن کو جمع کرائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

فاقی حکومت نے ججز سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا  جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ، نوٹیفکیشن کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے آڈیو لیکس کی صداقت اور عدلیہ کی آزادی پر پڑنے والے اثرات کی تحقیقات کی جا سکیں گی، کمیشن 30 روز میں مبینہ آڈیوز پر تحقیقات مکمل کرے گا۔

تین رکنی انکوائری کمیشن سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سپریم کورٹ کے جج کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا، کمیشن سابق وزیر اعلیٰ کی ایک وکیل کے ساتھ گفتگو کی آڈیو کی تحقیقات بھی کرے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو بھی شامل ہے۔