Official Website

جنوبی افریقہ کا بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ

50

کیپ ٹاؤن:  جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں چار رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔

کوئنٹن ڈی کوک کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آخری میچ میں پروٹیز الیون نے 287 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کوک دو چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 124 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

رسی فان ڈیر ڈوسین 52 اور ڈیوڈ ملر نے 39 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ پرسدھ کرشنا نے تین، دیپک چاہر، جسپریت بمراہ نے دو، دو جبکہ یزویندر چاہل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بھارتی ٹیم 288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 283 رنز پر پویلین لوٹ آئی۔ ویرات کوہلی 65، شیکھر دھاون 61، دیپک چاہر 54 اور سوریا کمار یادیو نے 39 رنز تخلیق کئے۔ لونگی این گیڈی اور اینڈائیل فیلکواؤ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔