Official Website

متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کا ایک اور حملہ

65

ابوظبی: متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں نے ایک اور حملہ کیا جسے  ناکام بنادیا گیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف دو بیلسٹک میزائل فائر کیے جنہیں امارات نے ناکام بنادیا۔

اماراتی حکام نے پیر کی صبح ہونے والے حملے پر باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہےکہ حوثی باغیوں کے میزائلوں کا پتا لگا کر انہیں فضا  میں ہی تباہ کردیا گیا اور اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق بیلسٹک میزائلوں کی باقیات ابوظبی کے ارد گرد مختلف علاقوں میں گریں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور  امارات کو حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔