Official Website

تحریک انصاف چھوڑنے والوں سے رابطہ نہیں، پرویز خٹک

26

پشاور: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ان کا تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کے بغیر سیاست نہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور حقیقی آزادی کی تحریک میں ہر مشکل وقت میں کپتان کے ساتھ ہیں۔