Official Website

واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!

36

یلیفورنیا: ٹیک جائنٹ میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نے ’وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین وائس نوٹ ریکارڈ کر کے اسٹیٹس کے طور پر شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس کے خانے میں جا کر پینسل کا ٹیب دبا کر ٹیکسٹ بکس کے ساتھ ظاہر ہونے والے مائک کے نشان کی مدد سے وائس نوٹ اسٹیٹس شیئر کر سکتے ہیں۔ صارفین 30 سیکنڈ سے زیادہ طویل اسٹیٹس شیئر نہیں کر سکتے ہیں۔

صارفین کو یہ بھی اختیار ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کر سکیں کہ ان کا وائس اسٹیٹس کون سن سکتا ہے اور کون نہیں۔
اس سے قبل اسٹیٹس دیکھنے والوں اور نہ دیکھنے والوں کے لیے سیٹنگ میں جاکر باضابطہ طور پرلوگوں کو چننا پڑتا تھا اور اس کا اطلاق تمام اسٹیٹسز پر ہوتا تھا۔ اب پرائیوٹ آڈیو سلیکٹر مخصوص اسٹیٹسز کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے، جو صارفین کے لیے انتہائی آسانی کا باعث بنے کا