Official Website

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات

25

بغداد دورہ عراق پر موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان وزارت خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق ملاقات میں دنوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سربراہی کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تعاون کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ قریبی اور خوشگوار تعلقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔