
شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی فلم ’بے بی لیشیئس‘ ریلیز کیلئے تیار
کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے اپنی آنے والی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کا ٹیزر شیئر کر دیا۔
فلم کو رواں برس فروری میں ریلیز کیا جاتا تھا تاہم اسے زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچانے کیلئے ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تاہم اب شہروز اور سائرہ کی رومانوی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کو عیدالضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔