Official Website

آئمہ بیگ کا پی ایس ایل 7 کے ترانے سے متعلق پیغام جاری

53

 لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔

 پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کے گانے سے متعلق ایک ویڈیو پیغام مداحوں کے لیے جاری کیا ہے۔

یڈیو میں گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ گانا ہم نے بہت مزے کا بنایا ہے، امید ہے آپ لوگوں کو بہت پسند آئے گا، گلوکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیڈیم میں، میں بھی موجود ہوں گی اور آپ لوگوں کو بھی آنا ہے۔