Official Website

حریم شاہ نازیبا ویڈیو لیک کیس: صندل خٹک 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

36

اسلام آباد: ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام تحت گرفتار صندل خٹک کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو سنئیر سول جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

ایف آئی کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں دوسری خاتون عائشہ ناز کو بھی شاملِ تفتیش کرنا ہے عدالت صندل خٹک کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرے۔
صندل خٹک کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالف کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ موبائل فون تفتیشی افسر کو دے چکے ہیں جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صندل خٹک کو حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

Video Player
سماعت کے بعد صندل خٹک نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا جبکہ ان کے ساتھ موجود خاتون صحافیوں سے بدتمیزی بھی کرتی رہیں۔