Official Website

پاکستان میں کوروناکی پانچویں لہر میں شدت، مثبت کیسز کی شرح12.81 فیصد ہوگئی

108

ملک میں کورونا وبا کی پانچویں لہر میں شدت آگئی اور مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 12.81 رہی ۔

این سی او سی کےمطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 49 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 ہزار 357 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز مزید 17 افراد کا کورونا سےانتقال بھی ہوا جب کہ کورونا کے 12سو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب کراچی کے بعد اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22 فی صد پر جاپہنچی ۔

محکمہ صحت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 12 علاقوں کی 19 گلیوں میں فوری سمارٹ ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 19 فیصد رہی۔