Official Website

آرٹیکل 184(3) میں اپیل کے حق کیلئے آئینی ترمیم کو خوش آمدید کہیں گے، چیف جسٹس

27

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 184(3) میں اپیل کے حق کیلئے آئینی ترمیم کو خوش آمدید کہیں گے اور آئینی اختیار کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریویو اینڈ ججمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے اختیارات کو کم کرنے کیلئے قانون سازی کی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق دینے کیلئے آئینی ترمیم کریں، آئینی ترمیم کی گئی تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے، آئینی اختیار کو آئینی ترمیم کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بھارت میں حق سماعت نہ ملے تو نظر ثانی ہوتی ہے، ہمارے ہاں فیصلہ غیر قانونی ہو تو نظر ثانی ہوجاتی ہے اور غلط قانون کو حتمی نہیں ہونے دیتے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔