Official Website

چینی وزیراعظم نے شہباز شریف کی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی

13

وزیراعظم شہباز شریف کی پیرس میں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

پیرس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے کلیدی مفادات کے تحفظ اور معاشی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور جرمن چانسلر اولاف شولز کی بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے جرمنی کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر سے بھی ملاقات کی اور یورپی اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور بینک کے درمیان تعاون اور روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم کی پیرس میں صدارتی محل آمد پر فرانسیسی صدر اور خاتون اول نے استقبال کیا، شہباز شریف فرانس کا دوروزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آج نجی دورے پر لندن روانہ ہوں گے۔